سرپرست کی ولایت کس حد تک ہے؟ F20-18-03 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Tuesday, September 15, 2020

سرپرست کی ولایت کس حد تک ہے؟ F20-18-03

ھفت روزہ اھل حدیث، احکام ومسائل، سرپرست، ولی، ولایت، ولایت کی حدود

 

سرپرست کی ولایت کس حد تک ہے؟!

O ایک لڑکی کا رشتہ طے کرنا ہے‘ اور اس کے لیے معیاری رشتہ آیا ہے لیکن اس کا سرپرست وہ رشتہ نہیں کرنا چاہتا‘ وہ اپنے کسی لالچ کی وجہ سے ایسی جگہ پر رشتہ کرنا چاہتا ہے جو غیر معیاری اور نامناسب ہے۔ ایسے حالات میں سرپرست کی ولایت کا کیا حکم ہے؟!

یہ فتویٰ پڑھیں:        اللہ تعالیٰ کے لیے لفظ ’قدیم‘ کا استعمال

P نکاح کے لیے بنیادی طور پر دو شرائط ہیں: ایک یہ ہے کہ جہاں لڑکی کا نکاح ہو رہا ہے لڑکی وہاں نکاح کرنے پر راضی اور آمادہ ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ لڑکی کا ولی یا سرپرست وہاں نکاح کرنے کی اجازت دے۔ اس کی اجازت اس لیے ضروری ہے کہ لڑکی اپنے نفع ونقصان کا فیصلہ خود نہیں کر سکتی۔ حدیث میں صنف نازک کو ’’ناقصات عقل‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ممکن ہے کہ جہاں وہ شادی کرنا چاہتی ہے وہ اس کے لیے بہتر نہ ہو اور اس کا یہ فیصلہ صحیح نہ ہو۔ اس لیے اس سے ہمدردی کرتے ہوئے ولی کی اجازت کو بطور شرط رکھا گیا ہے۔

چونکہ ولی اور سرپرست اپنی بیٹی یا بہن کا ہمدرد اور خیر خواہ ہوتا ہے اس ہمدردی اور خیر خواہی کے پیش نظر اس کی اجازت اور رضا مندی کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ولی اور سرپرست اپنی بہن اور بیٹی کا ہمدرد نہیں ہوتا بلکہ وہاں کوئی ایسے عوامل کار فرما ہوتے ہیں جس سے اس کی ہمدردی اور خیر خواہی مشکوک ہو جاتی ہے اور وہ عوامل درج ذیل ہو سکتے ہیں:

\       ولی یا سرپرست اپنے برداری اور خاندان سے باہر رشتہ نہیں کرتا بلکہ وہ خاندان میں ہی کرنا چاہتا ہے خواہ وہ لڑکا نکھٹو ہی کیوں نہ ہو جبکہ خاندان سے باہر اسے معیاری رشتے ملتے ہیں۔

\       ولی یا سرپرست کسی لالچ کی وجہ سے مناسب جگہ پر رشتہ کرنے کی بجائے وہ کسی نامناسب جگہ پر اس کا رشتہ کر دیتا ہے مثلاً وٹہ سٹہ کی شادی میں عموما ایسا ہوتا ہے۔

یہ فتویٰ پڑھیں:        قطب یا ابدال کیا ہیں؟!

\       کچھ ایسے سرپرست بھی ہوتے ہیں کہ پیسے کے لالچ میں اپنی زیر کفالت بچی کا رشتہ غیر مناسب جگہ پر کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں۔

ایسے حالات میں اس کی ولایت مشکوک ہونے کی بناء پر دوسری جگہ منتقل ہو جاتی ہے۔ واللہ اعلم!

No comments:

Post a Comment

Pages