دوسری بار میت کی نماز جنازہ ادا کرنا F10-20-03 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Saturday, February 8, 2020

دوسری بار میت کی نماز جنازہ ادا کرنا F10-20-03


دوسری بار میت کی نماز جنازہ ادا کرنا

O اگر میت کا دوبارہ جنازہ پڑھا جائے، کیا میت کے لواحقین دوبارہ جنازہ میں شامل نہیں ہوسکتے؟ اس کے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں؟
P ایک میت کا دوبار جنازہ پڑھا جاسکتا ہے۔اس کے متعلق لواحقین اور غیر لواحقین کی تفریق خودساختہ ہے، چنانچہ حدیث میں ہے کہ ایک عورت مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی، وہ فوت ہوگئی تو صحابہ کرام] نے اسے رات کے وقت ہی جنازہ پڑھ کر دفن کردیا، جب رسول اللہ eکو اس کا علم ہوا تو آپe نے اس کی قبر پر جنازہ پڑھا اور صحابہ کرام] نے بھی آپe کے ساتھ جنازہ ادا کیا۔ سیدنا ابن عباسw کہتے ہیں کہ میں بھی جنازہ میں شامل تھا۔ (صحیح بخاری،الجنائز:1321)
مذکورہ حدیث کے پیش نظر ایک میت کا دومرتبہ جنازہ پڑھا جاسکتا ہے اور جو حضرات پہلے جنازہ پڑھ چکے ہیں، ان کے لئے دوبارہ جنازہ پڑھنے کی ممانعت احادیث میں مروی نہیں ہے۔ (واللہ اعلم)

No comments:

Post a Comment

Pages