دورانِ خطبہ سنت ادا کرنا F10-21-04 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Saturday, February 22, 2020

دورانِ خطبہ سنت ادا کرنا F10-21-04


دورانِ خطبہ سنت ادا کرنا

O اگر کوئی جمعہ کے دن دوران خطبہ آئے تو اسے کیا کرنا چاہیے، بیٹھ کر خطبہ سنے یا سنت ادا کرے، اگر سنت ادا کرے تو کتنی پڑھے؟
P دوران خطبہ آنے والے نمازی کو چاہیے کہ وہ دو رکعت پڑھ کر بیٹھے، جیسا کہ حضرت جابرt سے روایت ہے کہ رسول اللہe نے خطبہ ارشاد کرتے ہوئے فرمایا:
’’اگر تم میں سے کوئی جمعہ کے دن آئے، جب امام جمعہ کیلئے کھڑا ہو چکا ہو تو وہ شخص دو رکعت پڑھے۔‘‘ (صحیح مسلم، الجمعہ: ۸۷۵)
اگر دو رکعت پڑھے بغیر بیٹھ جائے تو اسے بھی چاہیے کہ وہ کھڑا ہو کر دو رکعت نماز ادا کرے پھر خطبہ سننے کیلئے بیٹھ جائے، جیسا کہ ایک حدیث میں ہے، رسول اللہe خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور خطبہ سننے کیلئے بیٹھ گیا، رسول اللہe نے پوچھا کیا تو نے نماز پڑھی ہے؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا: اٹھ‘ اور دو رکعت ادا کر۔ (صحیح بخاری الجمعۃ: ۹۳۱)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ دوران خطبہ آنے والے کو چاہیے کہ وہ دو رکعت پڑھ کر بیٹھے‘ اگر بے خیالی میں بیٹھ جائے تو کھڑا ہو کر دو رکعت ادا کرے پھر خطبہ سنے۔ (واللہ اعلم)

No comments:

Post a Comment

Pages