نماز جنازہ میں امام کی کیفیت F10-12-04 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Sunday, February 2, 2020

نماز جنازہ میں امام کی کیفیت F10-12-04


نماز جنازہ میں امام کی کیفیت

O نماز جنازہ پڑھاتے وقت امام کو میت کے کس طرف کھڑا ہونا چاہیے؟ درمیان میں یا ایک طرف ہٹ کر؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیا جائے۔
P جب جنازہ پڑھا جائے تو امام کو مرد کے جنازہ میں اس کے سر کے پاس اور عورت کے جنازہ کیلئے اس کے درمیان میں کھڑا ہونا چاہیے، حدیث میں اس کی صراحت ہے چنانچہ حضرت انسt سے مروی ہے، انہوں نے ایک شخص کی نماز جنازہ پڑھائی تو اس کے سر کے پاس کھڑے ہوئے‘ جب اسے اٹھا لیا گیا تو ایک عورت کا جنازہ لایا گیا تو اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے پھر کسی نے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہe بھی اس طرح کھڑے ہوئے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: ہاں مرد اور عورت کے جنازے کیلئے اس طرح کھڑے ہوتے تھے۔ (ابن ماجہ، الجنائز: ۱۴۹۴)
اسی طرح حضرت سمرۃ بن جندبt سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہe کے پیچھے ایک عورت کا جنازہ پڑھا جو حالتِ نفاس میں فوت ہو گئی تھی تو آپ اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے تھے۔ (صحیح بخاری، الجنائز: ۱۳۳۱)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ آدمی کے جنازہ میں امام کو میت کے سر کے پاس اور عورت کے جنازہ میں اس کے درمیان میں کھڑا ہونا چاہیے۔ (واللہ اعلم)


No comments:

Post a Comment

Pages