عاشوراء اور روزوں کی قضاء F10-03-05 - احکام ومسائل

تازہ ترین

Thursday, January 30, 2020

عاشوراء اور روزوں کی قضاء F10-03-05


عاشوراء اور روزوں کی قضاء

O میرے کچھ فرض روزے رہ گئے تھے، کیا عاشوراء کے روزہ کیلئے فرض روزہ کی نیت ہو سکتی ہے، کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں؟
P وہ عورت جس کے فرض روزے کسی وجہ سے رہ گئے ہوں، ان کا رکھنا ضروری ہے۔ نفل روزہ اگر رہ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن ایک روزہ میں دونوں طرح کی نیت کرنا درست نہیں ہے، البتہ عاشوراء کا روزہ بعد میں نہیں رکھا جا سکتا، اسے پہلے رکھ لیا جائے، اس کے بعد اپنے فرضی روزے رکھے جائیں، ایک روزہ میں فرض اور نفل روزے کی نیت کرنا محل نظر ہے۔ (واللہ اعلم)

No comments:

Post a Comment

Pages